وہاب ریاض نے اہم اعزاز حاصل کر لیا

22 Jan, 2023 | 08:52 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے ٹی 20 کرکٹ میں 400 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں کھلنا ٹائیگرز کے ساتھ کھیل رہے ہیں جہاں انہوں نے چٹو گرام چیلنجز کے خلاف میچ میں 4 وکٹیں حاصل کیں، چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں وہاب ریاض کی وکٹوں کی تعداد 401 ہو گئی اور یہ اعزاز ٹی 20 کرکٹ میں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

قومی فاسٹ باؤلر وہاب ریاض ٹی 20 کرکٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے چھٹے باؤلر اور دوسرے فاسٹ باؤلر ہیں، ان سے قبل فاسٹ باؤلر ڈوین براوو نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں اب تک سب سے زیادہ 614 وکٹیں لینے کا اعزاز ڈوین براوو کے پاس ہے جب کہ افغانستان کے راشد خان 496 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن 474 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر چوتھے اور بنگلادیش کے شکیب الحسن پانچویں نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں