ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی پارہ ہائی، الیکشن کی بازگشت، چودھری نثار نے بڑا اعلان کردیا

Ch Nisar Khan
کیپشن: Ch Nisar Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رہنما اور نواز شریف کے سابق دست راست   چودھری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ن لیگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے،  عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہوسکتاہے ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چودھری نثار نے 2018  میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔