علی ساہی: سوشل میڈیا صارفین اور ٹویٹر پر پنجاب پولیس کے فالورز کے لئے اچھی خبر، گزشتہ روز نامعلوم ہیکرزکی جانب سےہیک کیا گیا۔ پنجاب پولیس کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بحال کرا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کا سوشل میڈیا پر آفیشل اکاؤنٹ ڈی ڈی پی آر او آفیشل گزشتہ روز ہیک کیا گیا تھا، سوشل میڈیا آفیشل اکاؤنٹ 24 گھنٹوں میں بحال کرا لیا گیاہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایات کے مطابق سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی شکایات کے ازالے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
الحمدللہ رب العالمین! pic.twitter.com/JGCWNz0Z1X
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) January 22, 2022
ٹویٹر پر پنجاب پولیس 9 لاکھ 46 ہزار فالورز کے ساتھ تمام صوبوں کی پولیس سے آگے ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سےنامعلوم ہیکرز کے خلاف کارروائی کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔