عائشہ عمر کی ایج واکنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

22 Jan, 2022 | 07:00 PM

Arslan Sheikh

(زین مدنی )معروف اداکارہ عائشہ عمر کی دبئی میں ایج واکنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں انہیں دبئی اسکائی ویوز پر ایج واکنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

عائشہ عمر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا  کہ ایج واکنگ کرنا بہت پرجوش ہے لیکن، یقینی طور پر یہ کمزور دل والے افراد کے لیے نہیں ہے۔ اداکارہ کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں