ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس ملازمین میں اموات کا تناسب بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی

Punjab Police Died and Health
کیپشن: Punjab Police
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: عوام کے جان ومال کا تحفظ کرنے والے پولیس ملازمین خود غیرمحفوظ ہو گئے۔ سرد، گرم موسم، کورونا اور ہر طرح کے حالات میں ڈیوٹی دینے والے پولیس ملازمین میں اموات کا تناسب بڑھ گیا۔

گزشتہ سال مختلف امراض اورحادثات کے باعث پنجاب پولیس کے 543 افسران واہلکار جاں بحق ہوئے۔ سب سے زیادہ لاہور کے 102 پولیس ملازمین کی اموات رپورٹ ہوئیں۔ پولیس حکام کے مطابق زیادہ تر ملازمین کی اموات ہیپاٹائٹس، کینسر، شوگر، ہارٹ اٹیک اورکورونا وائرس کی وجہ سے ہوئیں۔

مختلف حادثات اوردیگر وجوہات کی وجہ سے 20فیصداموات رپورٹ ہوئیں۔ گزشتہ سال دوران ڈیوٹی وفات پانے والے بہت سے اہلکاروں کے لواحقین کو ابھی تک واجبات ادا نہیں کئے جاسکے۔ اعلی افسران کی جانب سے ویلفئیر کے دعوے تو کئے جاتے ہیں لیکن ملازمین کی صحت کےلئے بروقت اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے اموات کا تناسب مسلسل بڑھ رہا ہے۔