انڈیا بوکھلا گیا، سفارتی مشن پر سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ

22 Jan, 2022 | 06:00 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: ہندوستان نے کینیڈا میں اپنے سفارتی مشن پر سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

ہندوستانی ہائی کمیشن کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا اِظہار اوٹاوا میں کینیڈین وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک درخواست میں کیا گیا ہے۔ ہندستان کے ایک اخبار کے مطابق گزشتہ برس وینکوور میں انڈین قونصل خانے کو مظاہرین اور خالصتان کے حامیوں نے  بلاک کر دیا تھا۔ نئی دہلی نے باضابطہ طور پر کینیڈا سے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی مشنز پر سیکیورٹی کی تعیناتی بڑھاۓ تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ 

اس سال  پنجاب میں ہونے والے انتخابات اور یوم جمہوریہ  کی تقریبات میں علیحدگی پسند گروپ سکھز فار جسٹس (SFJ) کی جانب سے وینکوور میں یوم جمہوریہ کی تقریبات میں خلل ڈالنے کے بارے میں کھلے عام بیانات سامنے آئے ہیں جبکہ ٹورنٹو میں قونصل خانے تک کار ریلی اور اوٹاوا میں ہائی کمیشن کے سامنے ایک مظاہرہ کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں