انارکلی دھماکہ، مشتبہ گرفتار افراد مزدور نکلے

22 Jan, 2022 | 05:21 PM

Arslan Sheikh

عرفان ملک: انارکلی  دھماکے کی تحقیقات میں ایک نیا موڑ، سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں میں مشتبہ افراد مزدور    نکلے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی فورٹی ٹو نے بلڈنگ سے حراست میں لئے گئے مزدوروں کا کھوج لگا لیا ہے۔ مزدور انارکلی تھانے کے قریب چھ جنوری سے بلڈنگ میں کام کر رہے تھے، سردی سے بچنے کے لیے انارکلی بازار میں گرم کپڑے خریدنے کے لیے گئے تھے۔ ٹھیکیدار اکرم کے مطابق مزدور اس کے ساتھ دس سال سے کام کر رہے ہیں۔

سی ٹی ڈی نے کیمروں میں تصاویر دیکھ کر انہیں بیس تاریخ کی صبح چھ بجے حراست میں لیا، تحقیقاتی اداروں نے زیر تعمیر بلڈنگ سے چھ مزدوروں کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ تحقیقات میں بھی مزدور بے گناہ ثابت ہوئے۔ 

مزیدخبریں