ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فالج کے مریض اب چل سکیں گے، دماغ میں نصب ہونے والی مائکروچپ کے کامیاب تجربات

elon musk neuralink
کیپشن: elon musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : فالج میں مبتلا مریضوں کیلئے خوشخبری، اب نارمل افراد کی طرح چل پھر سکیں گے۔۔ایلن مسک کی کمپنی ''نیورا لنک'' نے دماغ میں نصب ہونیوالی مائیکرو چپ کے کامیابی سے تجربات مکمل کرلئے۔

 ٹیسلا الیکٹرک کارسازکمپنی کے ارب پتی مالک ایلن مسک نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائیں گے جس کی بدولت مفلوج شخص  اپنے دماغ میں نصب مائیکرو چپ کی بدولت  اپنا سمارٹ فون عام انسانوں سے زیادہ تیزرفتاری سے استعمال کرسکے گا۔ ایلن مسک کا یہ بھی کہنا تھا نیورا لنک کی مائکروچپ کی دماغ میں تنصیب سے فالج کا شکار افراد، ریڑھ کی ہڈی کے حادثات میں مفلوج مریض ، مہروں کی چوٹ کے مارے شہری اپ اپنے پاؤں پر چل سکیں گے۔

یادرہے ''نیورا لنک'' کمپنی نے مکاؤ بندر اور ایک سور کے دماغ میں یہ مائکرو چپ کامیابی سے نصب کرکے کلینکل ٹرائلز مکمل کرلئے ہیں ۔ جس کے بعد اب انسانی رضا کاروں پر تجربات کی اجازت حاصل کی گئی ہے۔