ویب ڈیسک : ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی طبعیت میں بہتری آگئی ہے۔
سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی بیٹی نےایک بیان میں کہا کہ ان کے والد کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔ مرینہ مہاتیر نے کہا کہ ان کے 96 سالہ والد کو دوبارہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور جنوری کے شروع میں ایک انتخابی طبی طریقہ کار کے بعد دو دن کا علاج کیا گیا تھا۔
ان کے ترجمان کی جانب سے جاری کی گئی اطلاع کے مطابق 96 سالہ مہاتیر محمد کو ملائیشیا کے قومی ادارہ صحت کےدل کے امراض کا علاج کرنے والے یونٹ میں داخل کرایا گیا ہے ۔ترجمان نے سابق وزیراعظم کو لاحق تکلیف یا ان کی صحت کے حوالے سے مزید کسی قسم کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
وہ سنہ 1981 سے سنہ 2003 ملائیشیا کے چوتھے وزیراعظم رہے۔ اس کے بعد اتحادی حکومت میں وہ سنہ 2018 سے 2020 تک ملک کے ساتویں وزیراعظم بنے۔
ان کے اقتدار کا کُل عرصہ 24 برس کے لگ بھگ ہے جس میں انہوں نے ملائیشیا کو خطے کی ایک اہم معیشت بنایا۔
یادرہے وزیراعظم عمران خان ڈاکٹرمہاتیر محمد کے بہت بڑے مداح ہیں، انھوں نے اپنی تقاریر میں ’ملائیشین ماڈل‘ کا ذکر بھی کیا ہے
منصب سنبھالنے کے بعد سے عمران خان دو دفعہ دورہ ملائیشیا کرچکے ہیں، ایک دفعہ فروری 2020 میں اور اس سے قبل 20سے 21نومبر 2018 کے دوران ملائیشیا کا 2 روزہ دورہ کرچکے ہیں۔
ملائشین وزیراعظم مہاتیر محمد بھی 21سے 23 مارچ 2019ء کے دوران پاکستان آچکے ہیں جہاں وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی بھی تھے۔