ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس دو قیمتی زندگیاں نگل گیا۔۔ 974 نئے کیسزرپورٹ

covid 19 cases in hospital
کیپشن: covid 19 cases in hospital
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری : کورونا وائرس   کےوار تیزی سے جاری ، کورونا وائرس دو قیمتی زندگیاں نگل گیا ،  گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 974 شہری  کوروناوائرس میں مبتلا ہوگئے جبکہ  مثبت کیسز کی شرح 12اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
 کورونا کی پانچویں لہر میں تیزی سے اضافہ  جاری ہے ۔ طبی ماہرین کے مطابق حالیہ لہر کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے باعث ہے ۔ گزشتہ24  گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے لاہور میں مزید 974 نئے مریض رپورٹ ہوئے  اور کورونا وائرس میں مبتلا 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے  ۔ کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 8 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ طبی ماہرین نے شہریوں پر زور دیا  کہ کورونا وائرس کی حالیہ لہر سے بچاؤ کیلئے ویکسین لازمی لگوائیں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے ساتھ رش کے مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی کریں اور ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے بھی اجتناب برتا جائے ۔

 دوسری جانب  این سی او سی کے اجلاس میں عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی اجلاس میں مساجد، عبادت گاہوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو مساجد، عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں ، مساجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔ اجلاس میں بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھر پر نماز پڑھنے  کو ترجیح دینے کا کہا گیا ۔