ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مثبت طالبعلم اور استاد کتنے روز سکول نہیں جاسکیں گے؟ نئی ہدایات

Students SOPs having corona positive
کیپشن: Students SOPs
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: شہر میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی، اتھارٹیز کی جانب سے کورونا کیس بڑھنے پر سکولوں کو اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے زیادہ شرح والے علاقوں میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سکولوں میں کورونا کیسز بڑھنے پر اب اتھارٹیز کی جانب سے نئے ایس او پیز  سامنے آئے ہیں۔ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی نے حدود میں موجود تمام سکولوں کے اساتذہ و بچوں کے کورونا ٹیسٹ کروا لیے ہیں۔

نئی ہدایات کے مطابق ایک استاد و طالبعلم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر سات روز کیلئے چھٹی دے دی جائے گی۔ دو کیس مثبت آنے پر متعلقہ کلاس روم کو ایک ہفتہ کیلئے بند کر دیا جائے گا جبکہ تین کیسز مثبت آنے پر متعلقہ سکول کو ایک ہفتہ کیلئے بند کیا جائے گا۔ بند ہونیوالے سکولز کو 7 روز میں ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد دوبارہ کھولا جائے گا۔