مساجد،عبادت گاہوں میں کن افراد کو جانے کی اجازت ہوگی، این سی او نےبتادیا

22 Jan, 2022 | 12:33 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: این سی او سی کا اہم اجلاس، ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،  مساجد،عبادت گاہوں کے لیے ضروری کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

 ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز ،این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا جس میں   کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو مساجد، عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہوگی۔  مساجد سے کارپٹ اٹھا دیے جائیں ، مساجد اور عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائے۔ اجلاس میں بزرگ اور مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھر پر نماز پڑھنے  کو ترجیح دینے کا کہا گیا ۔

 مساجد،عبادت گاہوں کے لیے ضروری کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کا فیصلہ  کیا گیا۔ مساجد،عبادت گاہوں میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت ہوگی، این سی او سی کی جانب سے  نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم قرار دیدیا گیا  ، این سی او سی  کی جانب سے مساجد عبادت گاہوں سے قالین وغیرہ ہٹانے کی ہدایت کی  گئی ہے۔

نمازیوں کے درمیان 6فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم قرار،بزرگ اور بیمار افراد ترجیحاً گھر پر نماز پڑھیں، نمازی وضو گھر پر کرکے مساجد جائیں اور  ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور سینیٹائز کریں، این سی او سی کا کہنا تھا  کہ   کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے ، وینٹی لیشن کے لیے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں اور  جمعہ کی نماز کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔

مزیدخبریں