زاہد چودھری : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس،کو آپریٹو سوسائیٹز ایکٹ 1925میں 96سال کے بعد دور حاضر سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 24 ضروری ترامیم، ہاؤسنگ سوسائیٹزمیں لینڈ ریکار ڈکی کمپیوٹرائزیشن کا فیصلہ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کو آپریٹو سوسائیٹز ایکٹ 1925میں 96سال کے بعد دور حاضر سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 24 ضروری ترامیم تجویز کی گئیں ، ہاؤسنگ سوسائیٹزمیں لینڈ ریکار ڈکی کمپیوٹرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اوردیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بارانی علاقوں کیلئے بلاسود ٹریکٹر سکیم لانچ کرنے کاحکم دیا گیا۔