چوہے کے شوارما سیخ پر بھنگڑے، ہوٹل سیل، ویڈیو وائرل

22 Jan, 2022 | 12:08 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک : ایک شوارما سیخ پر ایک بڑا چوہا  نہ صرف گھوم پھر رہا ہے بلکہ گوشت کو بھی دانتوں سے کتر رہاہے،  چوہا کچھ عرصے کےلئے  اطمینان سے گوشت کے ڈھیرپرگھومتا پھرتا رہا اور اسے کھاتا رہا۔

سیخ پر چوہے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر حکام نے ہوٹل کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر اسے سیل کردیا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے پر شہریوں نے گھن کا اظہار کرتے ہوئے شوارما کھانے سے توبہ کرلی۔

حکام کا کہنا تھا کہ شوارما کھانے کے شوقین لوگوں کو بھی کہا کہ وہ کوئی بھی ایسی چیز کھانے سےقبل اس کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ یہ واقعہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں البغدادیہ کالونی میں ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔

مزیدخبریں