ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل کا سماجی کارکن پروین رحمان کو ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین

parveen rehman doodle
کیپشن: parveen rehman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : سرچ انجن گوگل   نے معروف سماجی کارکن پروین رحمان کی 65 ویں سالگرہ پر انہیں ڈوڈل کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پروین رحمان ڈھاکا میں 22 جنوری سنہ 1957 میں پیدا ہوئیں۔  وہ اورنگی پائلٹ پروجیکٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر تھیں اور اشرافیہ انہیں ہمیشہ سے اپنی راہ میں رکاوٹ سمجھتی تھی ۔

کراچی کی مین منگھو پیر روڈ پر13 مارچ 2013 کو پروین رحمان کو  گاڑی میں دفتر جاتے ہوئے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔ پروین رحمان کو ان کے ڈرائیور نے شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال پہنچایا تھا، جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی تھیں،  ملزم فرار ہوگئے تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ انہیں اجرتی قاتلوں نے 40 لاکھ روپے کے عوض قتل کیا تھا۔ عوام کے دباؤ پر ہونے والی تفتیش کے نتیجے میں چار ملزم گرفتار ہوئے جنہیں گزشتہ برس 17 دسمبر کو کراچی کی ایک انسداد دہشتگردی کی عدالت نے دو، دو مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان چاروں ملزمان رحیم سواتی، احمد خان، امجد اور ایاز سواتی پر دو، دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔ پانچویں مجرم عمران سواتی کو قتل میں دیگر مجرموں کی معاونت کرنے پر سات سال قید اور دولاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔