ویب ڈیسک : گاڑی منجمد دریا میں ڈوب رہی تھی اور مالکہ کار چھت پر کھڑی مدد کیلئے شور مچانے کی بجائے سیلفی لے رہی تھی۔کینیڈا کے شہر اٹاوہ میں لڑکی دلیری نے شہریوں کے دل جیت لئے۔
سیکیورٹی کیمرہ سے لی جانے والی تصاویر کسی کے سوشل میڈیا پر ڈالتے ہی وائرل ہوگئیں ۔ اوٹاوہ کے قریبی شہر اونٹاریوکے علاقے مینوٹک میں واقع رڈیییو دریا جو انتہائی سردی کے باعث جم چکا تھا پر ایک زرد رنگ کی سیڈان کار پھسلتے ہوئے ڈوبنے لگی۔ ڈرائیو کرنے والی لڑکی اپنی جان بچانے کے لئے کھڑکی کے ذریعے کارکی چھت پرپہنچ گئی ۔ اپنے سکیورٹی کیمرے پر یہ سب کچھ دیکھنے والی خاتون نے مدد کےلئے اپنے ہمسایوں کو پکارا۔ جب وہ سب گاڑی کے قریب پہنچے تو ان کی حیرانی کی انتہا نہ رہی کہ گاڑی کی چھت پر کھڑی لڑکی چیخ وپکارکی بجائے سیلفی لینے میں مصروف تھی۔
انہوں نے لڑکی کی طرف رسہ پھینکا اور امدادی ٹیموں کے آنے سے پہلے ہی لڑکی کو بحفاظت ریسکیو کرنے میں کامیاب رہے۔ گاڑی تو ڈوب گئی لیکن لڑکی کی بہادری نے شہریوں کے دل جیت لئے۔
View this post on Instagram