ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا مردوں کو بانجھ بناسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے خبردار کردیا

کورونا مردوں کو بانجھ بناسکتا ہے؟ سائنسدانوں نے خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ‏کیا کورونا وائرس مردوں کو بانجھ بنا سکتا ہے؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں نے انتہائی سنگین وارننگ جاری کردی، کورونا وائرس عالمگیر وباءتو قرار پا ہی چکی تھی۔ اب سائنسدانوں نے اسے مردوں کی جنسی صحت کے لیے بھی عالمگیر خطرہ قرار دے دیا ہے۔یہ انسان کے تولیدی نظام کو کیسے  نقصان پہنچاتا ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ٹھہریے پہلے ہمارے چینل کو سبسکرائب کرلیں اور اس ویڈیو کو آخر تک دیکھیں۔


ڈیلی سٹار کے مطابق نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس چار مختلف طریقوں سے مردوں کے افزائش نسل کے نظام کو نشانہ بناتا اور انہیں بانجھ بنا دیتا ہے۔ طبی جریدے ’اوپن بائیولوجی‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس مردوں کے سپرمز کی شکل ہی تبدیل کر دیتا ہے جس کے بعد وہ خاتون کے بیضوں سے اختلاط کی صلاحیت سے محروم ہو جاتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی انفلیمیشن وہ دوسرا طریقہ ہے جس کے ذریعے وائرس مردوں کے تولیدی سسٹم کو نشانہ بناا ہے۔ یہ انفلیمیشن مردوں کے افزائش نسل کے ٹشو کو مستقل طور پر نقصان پہنچا کر انہیں بانجھ بنا سکتی ہے۔ تیسرا طریقہ ہارمون لیولز میں بگاڑ ہے جس کے ذریعے کورونا وائرس مردوں کی افزائش نسل کی صلاحیت کو نشانہ بناتا ہے اور چوتھا طریقہ ذہنی دباﺅ ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے جسم میں آکسیڈیٹو سٹریس میں بہت زیادہ اضافہ ہو جاتا ہے جو مردوں کی جنسی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer