شاہد ندیم سپرا: حضرت سیدہ بی بی پاکدامن سلام اللہ علیہا کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات دعا کیساتھ اختتام پزیر ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز رسم چادر پوشی کی ادائیگی سے ہوا تھا، جس کے بعد زائرین کی بڑی تعداد مزار شریف پر حاضری دیتی رہی، تقریبات کے آخری روز احاطہ دربار میں محفل حمد و ثناء کا انعقاد کیا گیا جس میں نعت خوانوں نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
تقریبات کے آخری روز مزار شریف پر خطیب مفتی قیصر نعیمی نے ملکی سلامتی و استحکام اور کرونا وائرس سے نجات کی خصوصی دعا کروائی، تقریبات کے دوران زائرین کی بڑی تعداد اپنی منتوں کی مناسبت سے دیئے روشن کئے۔
عرس تقریبات کے دوران دربار میں جاری ترقیاتی کام کو تین روز کے کئے بند رکھا گیا تاکہ زائرین کو ہر ممکن سہولت دی جا سکے۔