عابد چوہدری : گھروں،بیکریوں اور فارمیسیوں کے بعد سیلون ڈاکووں کے نشانے پر ،لیاقت آباد میں ڈاکووں کی بوبی اینڈ گائے سیلون میں لوٹ مار کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق واردات کی سی سی ٹی وی میں ماسک لگائے دو ڈاکووں کو لوٹ مار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ڈاکووں نے سیلون میں موجود افراد سے بھی موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکووں نے واردات کرتے چار موبائل اور پچاس ہزار کی نقدی لوٹی،ڈاکو سیلون میں موجود افراد سے موبائل فونز کا لاک بھی کھلواتے رہے ۔دونوں مسلح ڈاکووں کی عمریں 20 سے پچیس سال تھیں جو کہ واردات کر کے فرار ہو گئے، سیلون مالک شہباز کا کہنا ہے کہ واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ سی سی ٹی وی کے باوجود ملزمان کا سراغ نہیں لگ سکا ۔
ٖڈاکوؤں نے حجام کی صفائی کر دی ، سی سی ٹی وی وائرل
22 Jan, 2021 | 08:35 PM