(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر ) طارق نے پارٹی بیانیہ کے ساتھ چلنے سے معذرت کر لی ،مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں کرنل ر طارق کاکہناہے ان کے غیر فعال ہونے کی وجہ پارٹی کے موجودہ بیانیہ سے اتفاق نہ کرنا ہے۔
تفصٰلات کے مطابق مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں سئنیر رہنما خواجہ سعدرفیق کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ لیگی ایم پی اے کرنل (ر) طارق کی جانب سے پارٹی میں فعال کردار اور طویل عرصہ سے متحرک نہ ہونےکے سوال پر رکن صوبائی اسمبلی کرنل(ر) طارق کاکہناتھاکہ پارٹی کا موجودہ بیانیہ سے وہ اتفاق نہیں کرتے اور اسی لئے فعال نہیں رہے جس پر میٹنگ میں موجود مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے برہمی کا اظہار کیا تو کرنل ر طارق نے معذرت کی اور بعدازاں کہاکہ وہ موجودہ بیانیہ کےساتھ تو نہیں تاہم پارٹی میں فعال کردار ادا کریں گے۔