سٹی 42: رواں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز سونا 550روپے سستا ہوگیا ۔تاہم اب بھی صارفین قوت خرید نہ ہونے کے باعث مصنوعی زیورات کی خریداری میں دلچسپی نہیں لے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں 500روپے فی تولہ کمی دیکھی گی جس کے بعدخالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لالھ12ہزار700روپے میں فروخت ہوا اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ 3ہزار400 روپے متعین ہیں اور21قیراط فی تولہ سونا 98ہزار700 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 5روپے سستی ہوکرچاندی 1320 روپے فی تولہ میں فروخت ہوئی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتیں بلند ترین ہونے کے باعث صارفین سونے کے زیورات خریدنے سے کراتے ہیں اور شہریوں میں مصنوعی زیورات کی خریداری کا رجحان بڑھا ہے شادیوں ودیگر فنکشنز کیلئے خواتین مصنوعی زیورات خریدنے لبرٹی وانارکلی جانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔