لاہوری صاف پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

22 Jan, 2021 | 04:24 PM

Arslan Sheikh

فاران یامین: شاہدرہ کے علاقہ اسلام نگر کے رہائشی صاف پانی کو ترس گئے، نلکوں میں گندا اور بدبودار پانی آنے لگا، اہل علاقہ کا احتجاج، واسا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

شاہدرہ کے علاقہ اسلام نگر میں صاف پانی کی پائپ لائن میں گندا اور بدبودار پانی آنے لگا ہے، علاقہ مکین پانی پینے تو دور، نہانے اور برتن و کپڑے دھونے کے حوالے سے بھی پریشان ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی سے بیماریاں پھیل رہی ہیں، واسا کے دفتر کے چکر لگا کر تھک گئے ہیں مگر شنوائی نہیں ہورہی۔

اہل علاقہ نے واسا کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لے کر مسئلہ حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں