محکمہ خزانہ کی پریکٹسنگ الاؤنس کے اہل ڈاکٹرز کے حوالے سے وضاحت جاری

22 Jan, 2021 | 03:33 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الاؤنس دینے کا معاملہ، کس کو الاؤنس ملے گا کسے نہیں ڈاکٹرز تذبذب کا شکار، محکمہ خزانہ نے پریکٹسنگ الاؤنس کے اہل ڈاکٹرز کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الائونس دینے کی منظوری دی گئی جس پر ڈاکٹرز تذبذب کا شکار ہیں کہ کسے نان پریکٹسنگ الاؤنس دیا جائے گا اور کسی نہیں، اسی پر محکمہ خزانے نے پریکٹسنگ الاؤنس کے اہل ڈاکٹرز کے حوالے سے محکمے کو وضاحت جاری کر دی ہے۔

 جس پر محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الائونس نہیں دیا جائے گا، صرف محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری میں کام کرنے والے ڈاکٹرز کو نان پریکٹسنگ الائونس دیا جائے گا، نان پریکٹسنگ الاؤنس  کے لئے ڈاکٹرز کو ایفی ڈیوڈ دینا ہوگا کہ وہ پوسٹنگ کے علاوہ کہیں پرائیویٹ پریکٹس نہیں کر رہے صرف اسی صورت میں پریکٹسنگ الائونس دیا جائے گا۔

       

مزیدخبریں