میٹرو پولیٹن نے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا

22 Jan, 2021 | 02:57 PM

Arslan Sheikh

راؤ دلشاد حسین: میٹروپولیٹن کارپوریشن کے شعبہ ریگولیشن، انفراسٹرکچر اور پلاننگ کے ایک سال کا آڈٹ کرانے جبکہ تینوں شعبوں کی کارکردگی کی کڑی نگرانی سیکرٹ ٹیموں سے کرانے کا فیصلہ، تجاوزات کی مد میں کتنا سامان پکڑا اور کتنے جرمانے لیکر چھوڑا سب کا آڈٹ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایم سی ایل نے شعبہ ریگولیشن، انفراسٹرکچر اور پلاننگ کا ایک سال کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیف کارپوریشن آفیسر نے سامان کی فہرستوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ افسران نے سینکڑوں ٹرکس قبضے میں لینے کی رپورٹ پیش کی۔ سینکڑوں ٹرک سامان کےعوض جرمانہ نہ ہونے کے برابر اکٹھا کیا گیا۔ جرمانوں سے حاصل ہونے والے ریونیو کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔ 

چیف کارپوریشن آفیسر کا کہنا ہے کہ دس سٹور کا ایک سال کا آڈٹ ہو گا، کتنا سامان پکڑا اور کتنے جرمانے لیکر چھوڑا گیا سب بتانا ہوگا۔ شعبہ انفراسٹرکچر نے کتنی سڑکوں پر روڈ کٹ لگایا، کتنا جرمانہ کیا۔ شعبہ پلاننگ نے بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی کتنا ریونیو اکٹھا کیا۔ 

مزیدخبریں