محکمہ لٹریسی کے600 ملازمین پر بے روزگاری کی تلوار لٹکنے لگی

22 Jan, 2021 | 01:49 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) محکمہ لٹریسی کے ملازمین کا مستقبل داؤ پر، نوکری دینے کے بجائے چھیننے کی تیاری، محکمہ لٹریسی کی تمام 1007 ریگولر پوسٹوں پر مستقل اور نئے سرے سے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

محکمہ لٹریسی کے چھ سو سے زائد ملازمین کے سروں پر بے روزگاری کی تلوار لٹکنے لگی ہے، محکمہ لٹریسی نے تمام ریگولر پوسٹوں پر مستقل بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایک ہزار سات مستقل پوسٹوں پر پہلے سے موجود کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرکے نئی بھرتیاں کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 2002 میں بننے والے محکمے میں گزشتہ سال اپریل میں پوسٹوں کو ریگولر کیا گیا جس پر اب کنٹریک ملازمین کو فارغ کرکے مستقل بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے سے موجود سٹاف کو ریگولر کرنے کے بجائے نئے سرے سے بھرتیاں کی جائیں گی.

ذرائع کے مطابق افسران بالا سے لے کر گریڈ ایک کے نائب قاصد کی سیٹ تک نئے سرے سے بھرتیاں ہوں گی، بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائیں گی، محکمے میں 15 سال پرانے متعدد ملازمین اوور ایج ہونے کے باعث پھر سے اپلائی نہیں کرسکیں گے۔

مزیدخبریں