سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری دینے پر پابندی عائد

22 Jan, 2021 | 12:31 PM

Arslan Sheikh

شاہد ندیم سپرا: واپڈا میں ایمپلائز چلڈرن کوٹہ کے تحت ملازمین کے بچوں کو بھرتی کرنے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔

حکومت نے عوام سے بنیادی حق بھی واپس لینا شروع کر دیا، واپڈا میں ملازمین کی بھرتی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایمپلائز سن کوٹہ کے تحت ملازمین کے بچوں کی بھرتی پر پابندی عائد ہوگی۔ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے فیصلے کی روشنی میں پابندی لگائی گئی۔

واپڈا نے بھرتی پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو کوٹہ کے تحت بھرتی کیا جاتا ہے جبکہ قابلیت کے مطابق بچوں کو بھرتی کرکے نوکری دی جاتی تھی۔ 

مزیدخبریں