(فہد علی)جوہر ٹاؤن کے علاقے میں جھلس کر زخمی ہونے والی پچیس سالہ سندس ہسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے علاقے میں رہائش پذیر پچیس سالہ سندس نے دس روز قبل خود کو آگ لگا کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، سندس کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کیا گیا جہاں آج وہ دم توڑ گئی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ سندس نے خالد نامی شخص کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی اور گھریلو حالات سے تنگ آکر متوفی نے خودکشی کی کوشش کی۔
سندس کے ورثا خانیوال کے رہائشی ہیں جنھیں واقع کی اطلاع کر دی گئی ہے، ورثا کی جانب سے درخواست موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔