وسیم احمد: پاکستان کرکٹ بورڈ کی انوکھی منطق، پی ایس ایل کے ٹکٹ انٹرنیشنل میچوں سے بھی مہنگے کر دئیے، شائقین کرکٹ مہنگی ٹکٹوں سے پریشان ہو گئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کے ٹکٹس کو چار کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں وی آئی پی، پریمیم، ایلیٹ اور جنرل شامل ہیں، پی ایس ایل کے ٹکٹس ڈھائی سو روپے سے چھ ہزار روپے تک میں فروخت کےلئے پی سی بی نے جاری کئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں فضل محمود انکلوژر کا ٹکٹ دو ہزار میں دستیاب ہے جبکہ پی ایس ایل میں فضل محمود انکلوژر کا ٹکٹ چار ہزار میں ملے گا، شائقین کرکٹ کہتے ہیں پہلی مرتبہ پاکستان میں ہونے والی میگا ایونٹ میں پی سی بی کو ٹکٹ کم رکھنے چاہئے تھے۔