شیخوپورہ کے رہائشیوں کا پریس کلب کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج

22 Jan, 2020 | 07:46 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: شیخوپورہ کے علاقے ماناوالا کے رہائشیوں کا پریس کلب کے باہر پولیس کے خلاف احتجاج ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے کے بااثر شخص فیاض مان نے اغواء کرکے بچیوں کے ساتھ اپنے ڈیرے پر زیادتی کی، پولیس انصاف نہیں دلوا رہی۔

پریس کلب کے باہر احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین گاڑیوں کے آگے لیٹ گئے، اور ماناوالا پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ دو ماہ قبل 12 اور 16 سالہ دو بیٹیاں اغواء ہوئیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ علاقے کے بااثر شخص فیاض مان نے اغواء کرکے بچیوں کے ساتھ اپنے ڈیرے پر زیادتی کی۔

 زاہدہ بی بی، ثمینہ بی بی نامی بچیوں کو اغواء کرکے پولیس انصافکا نشانہ بنایا گیا، تھانہ ماناوالا میں ایف آئی آر بھی درج کروائی، ایس ایچ او تھانہ ماناوالا بااثر لوگوں کے خلاف کاروائی نہیں کر رہا۔۔وزیراعلی پنجاب انصاف دلوائیں، احتجاج کے باعث شملہ پہاڑی کے اطراف نیں ٹریفک سست روی کا شکار رہی۔

مزیدخبریں