ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ زاید ہسپتال، بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے واک کا انعقاد

شیخ زاید ہسپتال، بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے واک کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسام سلطان) شیخ زاید ہسپتال لاہور میں بلڈ ڈونیشن کے حوالے سے آگہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

 شیخ زاید ہسپتال لاہور اور شیخ خلیفہ بن زاید النہیان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی بلڈ ڈونر سوسائٹی کے زیر اہتمام خون عطیہ کرنے کو فروغ دینے کے حوالے سے آگہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز گیلانی سربراہ شعبہ ہیماٹالوجی، پروفیسر عائشہ ہمایوں، پروفیسر غضنفر سرہندی، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر محمد جمیل، ڈاکٹر افتخار بلوچ، ڈاکٹرز اور میڈیکل طلباء کے ہمراہ شرکت کی۔
پروفیسر مونا عزیز گیلانی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عطیہ خون کی اہمیت پر زور دیا۔ سال 2019 کے نمایاں ڈونرز کو سوسائٹی کی طرف سے شرٹس کا تحفہ دیا گیا۔ شرکاء میں کالج سٹاف، نرسز اور لیب و بلڈ بنک سٹاف بھی شامل تھے۔