ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعتکاروں کیلئےایک اور بری خبر

صنعتکاروں کیلئےایک اور بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا)بھاری بجلی بل سے صنعتکار پریشان ہوگئے، لیسکو نے صنعتی سیکٹر کو اقساط کی سہولت دینے سے انکار کر دیا، ادائیگی کے آخری روز لیسکو آفس میں صنعتکاروں کا رش لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق صنعتی سیکٹر میں بجلی کےبلوں میں کوارٹرٹیرف سمیت دیگرچارجزکےاضافے کامعاملہ پر صنعتی سیکٹرکےصارفین کی بڑی تعداداقساط کےلئےلیسکوہیڈکواٹررپہنچ گئی، لیسکو نے صنعتی سیکٹر کو اقساط کی سہولت دینے سے انکار کر دیا،صنعتی سیکٹرکےصارفین کی تاریخ ادائیگی میں ایک ہفتہ کی توسیع دی جا رہی ہے،حکام قسط کی بجائے ادائیگی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیکر معاملہ نمٹانے لگے۔

لیسکو کے انڈسٹریل سیکٹر کو 22 جنوری تک بلوں کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، مقررہ تاریخ کےبعدصنعتی سیکٹرکےکنکشن منقطع کرنےکےاحکامات جاری کئے گئے ہیں، حکومتی فیصلے پر کوارٹرٹیرف کی ادائیگی بھی لیسکونےلازمی قراردےرکھی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer