(حافظ شہباز علی) پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریزکھیلنےکےلیےبنگلہ دیش کرکٹ ٹیم آج رات لاہور پہنچے گی، آئی سی سی نے سری لنکا کے رنجن مدو گالے کو میچ ریفری مقرر کردیا.
ورلڈنمبرون ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا مقابلہ کرنےکے لیےبنگالی ٹیم خصوصی چارٹرڈ طیارےکےذریعےڈھاکہ سےلاہور پہنچےگی، لاہور پہنچنے پر پی سی بی حکام مہمان ٹیم کا استقبال کریں گے۔ کل دوپہرمہمان ٹیم قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی، پریکٹس کےبعد مہمان کپتان محمود اللہ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے، بنگلہ دیش کےڈائریکٹر کرکٹ اکرم خان،چیف سلیکٹر منہاج العابدین اور بنگالی بورڈ کےسیکیورٹی حکام بھی ٹیم کےہمراہ لاہور پہنچیں گے۔
آئی سی سی نےسابق سری لنکن کپتان رنجن مدوگالےکو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیےمیچ ریفری مقررکیا ہے، سیریزکےتینوں میچوں کےلیےاحسن رضا اورشوذب رضا کوآن فیلڈ امپائر مقررکیا ہے، میچز میں احمد شہاب ٹی وی امپائر اورطارق رشید فورتھ امپائر ہوں گے،،سیریز کی نگرانی کےلیےرنجن مدوگالےبھی آج رات گئےلاہور پہنچیں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 24 ،دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا۔