عورت کی تضحیک، ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط نشر نہیں ہوگی؟

22 Jan, 2020 | 12:41 PM

وقار نیازی

(یاور چودھری) سپر ہٹ ڈرامے ’’ میرے پاس تم ہو‘‘  کی آخری قسط نشرہوپائے گی یانہیں۔ لاہور کی سول کورٹ میں ماہم نامی خاتون کی درخواست پرسماعت چوبیس جنوری کےلیےمقررکردی گئی۔

میرے پاس تم ہوکاکیاہوگاانجام؟ آخری قسط نشرہونےسےرکوانےکےلیےلاہورکی سول کورٹ میں ماہم نامی خاتون نے درخواست دائرکردی۔درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ ڈرامے میں عورت کی مسلسل تضحیک کی جارہی ہے۔ عورت کومعاشرے میں کم تردکھانے کی کوشش کی گئی۔ عدالت سےاستدعا ہے کہ ڈرامے کی آخری قسط نشرہونے سےروکنےکاحکم دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز  پنجاب حکومت نے سرمد کھوسٹ کی فلم ’’ زندگی تماشا‘‘ حساس موضوع ہونے کی وجہ سے نشر ہونے سے روک دی ہے۔ 

مزیدخبریں