ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیت سمیت تمام طلبہ تنظیمیں غیر قانونی قرار

 جمعیت سمیت تمام طلبہ تنظیمیں غیر قانونی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ریحان گل) پنجاب حکومت نے سرکاری جامعات میں جھگڑوں کا ذمہ دار طلبہ تنظیموں کو قرار دے دیا۔ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے اسلامی جمعیت طلبہ،  پختون ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ موومنٹ،  پنجابی کونسل اور بلوچ کونسل کو غیر قانونی قرار دےدیا ہے۔
پنجاب کی سرکاری جامعات میں طلبہ تنظیموں میں باہمی جھگڑوں سے امن و امان کی خرابی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، جن کے تدارک کیلئے پنجاب حکومت نے کام شروع کردیا ہے، محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں موجود اسلامی جمعیت طلبہ، پختون ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ موومنٹ، پنجابی کونسل اور بلوچ کونسل کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان طلبہ تنظیموں کی مختلف سیاسی جماعتیں پشت پناہی کرتی ہیں جن کے تدارک کیلئے جامع لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں کی سربراہی میں اعلی سطحی کمیٹی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔ جس میں پبلک سیکٹرسے سرکردہ افراد اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز شامل ہوں گے جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم کو بھی اس کمیٹی کا حصہ بنایا جائے گا،، گورنر اور وزیراعلی سیکرٹریٹ کی جانب سے بھی ریفرنسز محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کو بھجوائے گئے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔