تھانہ چوہنگ کے علاقے میں قتل کی لرزہ خیز واردات

22 Jan, 2020 | 11:25 AM

Sughra Afzal

(فخر امام) تھانہ چوہنگ کے علاقےبستی حیدر شاہ میں شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا۔

جہالت اور بے یقینی نے تھانہ چوہنگ کے علاقےبستی حیدر شاہ میں گھر اجاڑ دیا،  جادو ٹونےاورتعویزکرانےکےشبہ میں 65 سالہ نور محمد نے اپنی 55 سالہ بیوی مریم کو سر میں ہتھوڑے مار کر موت کے گھاٹ اُتار دیا، واردات کے بعد ملزم نورمحمد موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور فرانزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کیلئے مردہ خانے منتقل کردی،چوہنگ پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی، ملزم نورمحمد نےدو شادیاں کر رکھی تھیں۔

مقتولہ کی بیٹی نے بتایا کہ گزشتہ رات جب وہ گھر پہنچی تو اسے ماں کی کمرے پڑی لاش ملی،جبکہ اس کا والد فرار ہو چکا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جس کے بعد مزید حقائق سامنےآئیں گے۔

مزیدخبریں