اچھرہ کے تاجر پولیس رویے کیخلاف احتجاج پر نکل آئے،فیروزپور روڈ بلاک

22 Jan, 2020 | 11:05 AM

Azhar Thiraj

جمال الدین: اچھرہ کے تاجر پولیس رویے کیخلاف احتجاج پر نکل آئے۔تاجروں نے ٹائر جلا کر فیروز پور روڈبلاک کر دیا، احتجاج کے باعث فیروزپور روڈ پر ٹریفک گھنٹوں بلاک رہی۔


اچھرہ کی تاجر برادری نے صدر حاجی اشفاق کی قیادت میں پولیس کے رویہ کیخلاف احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر فیروز پور روڈ بلاک کر دیا۔ تاجروں کا کہنا تھا سنوکر کلب میں کچھ لوگوں کی لڑائی کی بنیاد پر پولیس اچھرہ بازار میں چھاپے مار رہی ہے اور تاجروں کو پریشان کر رہی ہے۔

صدر اچھرہ بازار حاجی اشفاق کا کہنا تھا پولیس ملزموں کو گرفتار کرنے کی آڑ میں تاجر برادری میں خوف و ہراس پھیلا رہی ہے۔ پولیس کے اس رویہ سے تاجر برادری شدید احتجاج کیا۔  پولیس نے تاجروں کو آئندہ ہراساں کیا تو شدید احتجاج کرینگے ۔

مزیدخبریں