(قذافی بٹ /ریحان گل) آٹا بحران حل کرنے کے لئے پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب کے چار بڑے شہروں میں آٹا چکیوں کو سرکاری گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق فیصل آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کی بڑی آٹا چکیوں کو بھی گندم دی جارہی ہے، لاہورآٹاچکی آنرزایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں2 روپے فی کلوکمی کردی، اب آٹا 68روپے کلو میں فروخت کیا جائے گا۔
میڈیاسے گفتگو میں لاہورآٹاچکی آنرزایسوسی ایشن کے صدر ملک لیاقت، جنرل سیکرٹری عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی حکومت چکیوں کو سستی گندم فراہم کرے گی، آٹا مزید سستا کردیں گے۔