” میرے پاس تم ہو “ کی آخری قسط کیلئے سینما گھروں میں بکنگ شروع

22 Jan, 2020 | 12:19 AM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) مقبول ڈرامہ” میرے پاس تم ہو کی آخری اقساط شہر لاہور کے دس سے زائد سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، سینما گھروں نے ایڈوانس بکنگ شروع کردی۔       

مقبول ٹی وی ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط پچیس جنوری کو شہر لاہور کے دس سے زائد سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، جس کے لئے سینماوں نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ سنے سٹار ٹاؤن شپ، گلبرگ سمیت امپریل مال سینما اور پیکچز مال سینما سمیت گھروں کی سکرینز پر بھی ڈرامہ دکھایا جائے گا۔ اسی طرح بحریہ ٹاؤن اور بحریہ آرچرڈ کے سینماؤں میں بھی ڈرامے کی آخری قسط کی سکریننگ ہوگی جس کے لئے ایڈوانس بکنگ ہو رہی ہے۔

ڈرامے کی آخری قسط کے لئے ہر کوئی ہی اس تجسس میں ہے کہ کیا ہوگا۔ دانش مہوش کے پاس جائے گا یا نہیں وہ اسے معاف کرے گا کہ نہیں؟؟ پچیس جنوری کو ہی پتہ چلے گا کہ آخر اس ڈرامے کا اختتام کیا ہوتا ہے اور کیا دانش خودکشی کرتا بھی ہے یا نہیں؟؟

مزیدخبریں