ویسٹ انڈین ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان ابتداء سے قبل مشکلات کا شکار

22 Jan, 2019 | 03:17 PM

Arslan Sheikh

( شہباز علی ) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں کے درمیان دورہ پاکستان کے حوالے سے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے، ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے آئندہ ایک سے دو روز میں اہم بریک تھرو کا امکان ہے۔ 8 خواتین کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جبکہ ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر نے نجی مصروفیات کا بہانہ بناکر دورے سے معذرت کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ڈینڈ راڈوٹن اور میریسا اگیولیر کو ٹیم قیادت سونپنے پر غور کررہا ہے، دوسری جانب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ آئندہ ایک سے دو روز میں اپنی ٹیم کو پاکستان بھجوانے یا نہ بھجوانے کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے مجوزہ شیدول کے مطابق ٹیم نے 26 جنوری کو کراچی پہنچنا ہے۔

مزیدخبریں