عابد چوھدری: جنسی تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے لاہور پولیس میں نیا سیل بنایا جائے گا۔ جینڈر وائلینس کے نام سے ہر ڈویژن کے انویسٹی گیشن ونگ میں سیل بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جنسی تشدد کےواقعات کی روک تھام کیلئے پولیس میں نیاسیل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پولیس زرائع کے مطابق جنیڈروائلنس کےنام سے ہر ڈویژن میں سیل بنایا جائے گا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن جینڈر وائیلنس سیل کے سربراہ ہوں گے جبکہ جینڈر وائلنس سیل خصوصاً بچوں کیساتھ زیادتی کی روک تھام کرےگا اور سیل ملزمان کوسزا دلوانے کیلئےعدالتی پراسس بھی مکمل کروائے گا اور سیل صوبے میں بڑھتے ہوئےجنسی تشدد کے واقعات کے پیش نظربنایا گیا۔