ریڑھی بانوں، خوانچہ فروشوں کا قبلہ درست کرنے کا وقت آ گیا

22 Jan, 2018 | 10:44 PM

ذیشان نذیر: بڑے ہوٹلوں کے بعد ریڑھی بانوں اور خوانچہ فروشوں کا قبلہ درست کرنے کا وقت آ گیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے ملازمین کے مفت بلڈ ٹیسٹ کے لیے فری سکریننگ کیمپ کا آغاز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کھانا بڑے ریسٹورنٹ کے کچن میں بنے یا پھرریڑھی بان کے گھرپر، حفظان صحت کے اصولوں کوکسی صورت پس پشت ڈالانہیں جاسکتا۔ پنجاب فوڈاتھارٹی شہریوں کوصحت مندخوراک کی فراہمی کیلئے کمربستہ ہے جوآئے روزنئے اہداف حاصل کرنے کیلئے تگ ودوکرتی نظرآتی ہے۔

فوڈاتھارٹی نے اب ریڑھیوں پرکام کرنے والے ملازمین کے بلڈٹیسٹ کرانے کابھی باقاعدہ آغازکردیاہے۔ یہ ٹیسٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی  بلا معاوضہ کرے گی۔ بلڈسکریننگ کے لیےمون مارکیٹ میں پہلےکیمپ کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کیا۔ جہاں بڑی تعداد میں ٹھیلے، ڈھابوں پر کام کرنے والے ملازمین اور ریڑھی بانوں کے ٹیسٹ کیےگئے۔

نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد سڑک کنارے لگے ٹھیلوں کی اشیاءکھاتی ہے۔  پی ایف اے دیگر اداروں کے تعاون سے صوبہ بھر کے خوانچہ فروشوں کے مفت بلڈ ٹیسٹ کر ے گی۔

مفت بلڈ سکریننگ کا مقصدبنیادی سطح تک محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ سکریننگ نتائج آنے کے بعد صرف صحت مند اور بیماری سے محفوظ ملازمین کو خوراک کی تیاری کی اجازت ہو گی۔

مزیدخبریں