فلمی شائقین کیلئے خوشخبری،35 نئے سنیما گھر تعمیر کیے جائیں گے

22 Jan, 2018 | 10:33 PM

زین مدنی حسینی

 زین مدنی:لاہور سمیت ملک بھرمیں مزید نئے پینتیس سینما گھروں پرکام شروع ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لالی وڈ انڈسٹری کی معیاری فلمیں بننے کے بعد اب سینما گھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ملک بھر میں اسی سال دوہزاراٹھارہ میں سو سینما گھر کھل جائیں گے جن کی تیاریاں ہورہی ہیں۔

اس سلسلے میں یہ پتہ چلا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں بحریہ ٹاؤن، رائیونڈ روڈ، گلبرگ،ڈیفنس، بیدیاں روڈ سمیت مختلف پلازوں میں پینتیس نئے سینما گھر اسی سال تیار ہوکھل جائیں گے۔

 اسی طرح کراچی اسلام آباد ملتان پشاور میں بھی ملٹی پلیکس سینما گھر کھل رہے ہیں جس کے لئے ایک معروف کمپنی مشینری کی تنصیب کرے گی۔ شہر لاہور میں اس وقت پینتسالیس ڈیجیٹل سینما گھر اور پانچ سنگل سکرین سینما گھر موجود ہیں۔

مزیدخبریں