ینگ ہارٹ گالف میں شرکت کیلئے 26 رکنی وفد ایئرپورٹ پہنچ گیا

22 Jan, 2018 | 08:54 PM

نبیل ملک

 نبیل ملک: ینگ ہارٹ گالف لیگ میں شرکت کے لیئے پاکستانی کھلاڑیوں کا چھبیس رکنی وفد لاہور سے کوالالمپور روانہ ہو گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مالینڈو ایئر کی پرواز ایک تین دو کے ذریعے لاہور سے کوالالمپور جانے والے کھلاڑی ملائیشیا، ویت نام اور سنگاپور میں منعقدہ گالف میچز میں شرکت کریں گے۔

 لاہور سے جانے والے کھلاڑیوں کی وفد کی سربراہی سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول کر رہے ھیں جبکہ دیگر شرکاء میں  قیصر انصاری، ایس ایم زیدی ، قاسم قریشی ، ظل حسن ، خاور خورشید بٹ اور دیگر شامل  ھیں۔

 عالمی ایونٹ میں شرکت کے لیے جانے والے تمام کھلاڑیوں نے سٹی فورٹی ٹو سے اپنی گفتگو میں بتایا ہے کہ وہ بے حد خوش ہیں کہ انہیں غیر ملکی ایونٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع ملا ہے۔

 تمام کھلاڑیوں کی بھرپور تیاری ھے۔ انشاء اللہ غیر ملکی ایونٹ میں شرکت سے صرف ملک کا نام ہی روشن نہیں کریں گے بلکہ میڈلز بھی جیت کر لائیں گے۔

مزیدخبریں