جنید ریاض: گریڈ 17 اور18 کے 172 اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار ، ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کیجانب سے ناموں کی منظوری کے باوجود منتخب اساتذہ کو احکامات جاری نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق118اساتذہ کو گریڈ 17 اور55 اساتذہ کو گریڈ 18 میں ترقیاں ملنا تھیں۔ ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی نے 30 دسمبر کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو 172 اساتذہ کو ترقیاں دینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ آرڈر جاری نہ ہونے سے 172 اساتذہ کی ترقیاں التواء کا شکار ہیں۔
دوسر جانب اساتذہ کا کہنا تھا کہ 30 دسمبر کو ہی پرموشن کے آرڈر جاری کردینےچاہیے تھے۔ فوری آرڈرزجاری نہ کیے گئے تو احتجاج کریں گے۔ علاوہ ازیں ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آج شام تک تمام اساتذہ کو آرڈر جاری کردیئے جائیں گے۔