ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی کا بخار،  "ماں مریم"  اور "مریم نواز کے چھ چھکے"

Maryam Nawaz, Maa MAryam, Maryam Nawaz Ke 6 Chhakay, City42
کیپشن: File Photo

سٹی42: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ٹیم نے چیمپئینز ٹرافی2025 کے پیداکردہ بخار میں مبتلا ہو کر وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کو کرکٹ کے استعاروں سے بیان کرتا ایک امیزنگ ایڈ بنا کر بعض نیوز/  سپورٹس چینلز پر ریلیز کر دیا۔

اس امیزنگ ایڈ میں دکھایا گیا ہے کہ سٹیڈیم میں لڑکیوں کا میچ ہو رہا ہے،  لڑکیوں کا میچ دیکھنے کے لئے سٹیڈیم فینز سے بھرا ہے، وکٹ پر موجود بیٹر لڑکی ہر بال پر چھکے پہ چکھا مار رہی ہے، غیر معمولی انرجی سے بھری اس لڑکی  کا کھیلا ہوا ہر سٹروک غیر معمولی ہے۔

ہر سٹروک سے بال بہت زیادہ بلندی پرجاتی ہے اور ہوا میں اڑتی ہوئی کبھی کھیت میں کام کرتے کسان کے قدموں میں، کبھی سڑک پر  ستھرا پنجاب کے سڑک کی صفائی میں مصروف سٹاف کے قدموں میں جا کر گرتی ہے، ایک بال (غالباً سکالر شپ سے پڑھ کر ڈگری لینے کے لئے آئے) نوجوان سکالر کے قریب آ کر گرتی ہے۔ تمام لوگ جن کے قریب بال آ کر گرتی ہے، خوشی سے مسکراتے ہیں ، جیسے وہ جانتے ہوں کہ بال کہاں سے، کس نے بھیجی ہے، پھر بال کو واپس ہوا میں اچھال دیتے ہیں۔ سٹیڈیم میں وکٹ پر موجود لڑکی ایک اور چھکا لگاتی ہے تو گیند اڑتی ہوئی سٹیڈیم سے باہر ایک نئے  نئےتعمیر ہوئے گھر کے دروازے پر کھڑی خاتون کے قدموں میں جا کر گرتی ہے، وہ بھی مسکراتے ہوئے گیند کو واپس اسی طرف اچھال دیتی ہیں جدھر سے یہ آئی تھی۔

کمنٹری باکس سے رننگ کمنٹری کرنے والے صاحب بتاتے ہیں، "ایک ہی اوور میں چھ چھکے!"

ایڈورٹائزمنٹ میں اس ہر بال پر چھکے مارتی لڑکی کو وزیراعلیٰ مریم نواز  جیسی  انرجائزنگ مسکراہٹیں بکھیرتے دکھایا گیا ہے۔  اس کے بلیزر کی بیک پر  انگلس زبان میں MARYAM  تحریر بھی ہے، جیسے یہ وزیراعلی مریم نواز شریف  ہوں۔

ایڈ کے آخری حصہ میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی حکومت پبلک کی بھلائی کے لئے کیا کچھ کر چکی ہے۔  اس ایڈ کا سلوگن ہے، "مریم نواز کی حکومت کا ایک سال,کامیابیوں کا ایک سال"

اس ایڈ کو  21 فروری کو ایک آدھ بار ہی (ٖغالباً  پی ٹی وی سپورٹس سے)  نشر کیا گیا، اور  آج 22 فروری کو اسے دوبارہ شب ساڑھے گیارہ بجے کے لگ بھگ پی ٹی وی سپورٹس پر ہی دیکھا گیا۔ یہ فوراً ہی ڈسکس ہونے لگا ہے۔

اس انٹرسٹنگ ایڈ کو دیکھنے والے تقریباً سبھی لوگ اسے سراہ تو رہے ہیں لیکن ان میں سے کچھ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ مریم نواز کو کرکٹر گرل کے روپ میں پیش کرنے والا نیا ایڈ تو بے مثال ہے لیکن وہ اس سے پہلے بنائے جا رہے، "ماں مریم" والے امیج کا اب اس کا کیا ہو گا۔ کیا وہ بھی ساتھ ساتھ آگے بڑھے گا؟