ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرتے کو مارے شاہِ مدار؛ فری ہِٹ وہ بھی میکسویل کیلئے- انجام معلوم!

Glean Maxwell, City42
کیپشن: گلین میکسویل کو کھیلنے کا موقع کم ملا لیکن وہ میچ کے آخری سات اوورز میں اپنے مداحوں  کو ، جتنا ان کو موقع ملا اس سے کافی زیادہ ، تھرِلنگ سٹروکس دکھا گئے۔  ان کا فیر ہِٹ پر چھکا تو بس دیکھنے کی چیز تھا۔

سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں چیمپئینز ٹرافی2025 کے چوتھے میچ میں  انگلینڈ اور آسٹریلیا کے  میچ مین انگلش ٹیم اس وقت بے چارگی کی تصویر بن گئی جب  آسٹریلیا کو جیتنے کے لے بیس گیندوں سے دس رنز درکار تھے اور امپائر نے 47 ویں اوور میں جوفرا آرچر کی ایک ہاتھ سے پھسل گئی بال کو نو بال قرار دیتے ہوئے فری ہٹ دے دی۔

سامنے میکسویل تھے اور جوفرا کو بال کرنا تھی۔ میکس ویل سے کوئی کیا توقع کر سکتا ہے، انہوں نے وہی کیا جس کا سب کو پتہ تھا، بال کو باأنڈری پار کروا دی اور امپائر کو چھکے کا اشارہ دینے کے لئے دونوں ہاتھ اٹھانا پڑے۔  اس چھکے کے بعد آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے انہی 20 گیندوں سے 4 رنز بنانا تھے۔