ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی2025 کا آؤٹ سٹینڈنگ میچ؛  قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی

Australia vs England, City42 , Champions Trophy2025, Qazafi stadium Lahore, Josh Inglis
کیپشن:  قذافی سٹیڈیم لاہور میں چیمپئینز ٹرافی کے کروشیل میچ میں آسٹریلیا کے بیٹر انگلیس اور میکسویل جیت کے بعد ، آسٹریلیا ن کے بیترز انگلیس اور کیری نے اس میچ کواپنی اننگز کی ایک مرتبہ  برباد ہو چکی پوزیشن سے سنبھالا تھا اور سو سے زیادہ رنز کی پانچویں وکٹ کی پارٹنر شپ کر کے جیت کے قریب لے آئے تھے۔ 

سٹی42: پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی چیمپئینز ٹرافی کے چوتھے میچ میں قذافی سٹیڈیم لاہور مین دلچسپ مقابلہ کے بعد آسٹریلیا نے انگلینڈ کی ٹیم کو   5 وکٹوں سے ہرا دیا۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 50 اوورز میں  351 رنز بنائے تھے۔چیمپئینز ٹرافی2025 کا آؤٹ سٹینڈنگ میچ؛  قذافی سٹیڈیم میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔

Caption آخری چھکا لگا کر انگلش ٹیم کو آؤٹ کلاس کرنے کے بعد جوش انگلیس کا جوش سے مکا لہرانا، آج شب قذافی سٹیڈیم میں ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے والوں کے لئے آخری بونس سینسیشن تھا۔ 

آسٹریلین بیٹر جوش انگلیس نے 48 وین اوور کی تیسری بال پر  چھکا مار کر 356 رنز کر لئے اور میچ آسٹریلیا کو جتوا دیا۔

آج میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ رنز انگلیس نے ہی بنائے وہ  86 گیندوں سے 120 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلیس کی یادگار اننگز میں 8 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ 

ان کے ساتھ  42 ویں اوور میں وکٹ پر آنے والے گلین میکسویل نے 15 گیندوں سے 32 رنز بنائے جن میں 2  چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔ 

میچ کے بیسٹ پلئیر جوش انگلیس ہی قرار پائے۔

Caption جوش انگلیس آج شب قذافی سٹیڈیم میں انگلش باؤلر ووڈ کو  میچ وننگ چھکا مار چکنے کے  بعد۔ 
Caption چیمپئینز ٹرافی کے آج شب کھیلے گئے چوتھے میچ مین جوش انگلیس کا آخری چھکا زیادہ اونچا نہیں تھا تب بھی یہ اتنا اونچا ضرور رہا کہ انگلیش فیلڈر باؤنڈری کے ڈیوائیڈر کے اوپر کھڑے ہو کر اچھلے تو بال کو ٹچ نہ کر پائے اور خود بھی باؤنڈری سے باہر جا گرے۔