ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈvsآسٹریلیا؛ جوش انگلیس کی سینچری، کرکٹ کی خوفناک ترین جنگ آخری مرحلہ میں

انگلینڈvsآسٹریلیا؛ جوش انگلیس کی سینچری، کرکٹ کی خوفناک ترین جنگ آخری مرحلہ میں

سٹی42: پاکستان کی میزبانی میں چیمپئینز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں نئے قذافی سٹیڈیم میں کرکٹ کی ہسٹری کا سنسنی خیز ترین مقابلہ اپنے آخری مرحلہ میں آ گیا۔ 

قذافی سٹیڈیم میں  ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے والوں کو آج دو دو سینچریاں بنتے دیکھنے کا موقع ملا۔ انگلینڈ کے  بین ڈکیٹ نے 165 رنز کی اننگز کھیلی تھی، دوسری اننگز مین آسٹریلیا کے جوش انگلیس نے صبر کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے 77 گیندوں سے 104 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو  351 رنز کے پہاڑ جیسے ٹارگٹ تک لانے میں بنیادی کردار بن گئے۔

اس وقت انگلیس 113 رنز پر کھیل رہے ہین، میکسویل 25 رنز بنا چکے ہین اور آسٹریلیا کو جیت کے لئے 20 گیندوں سے 11 رنز بنانا ہیں۔