ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکس کیری کو آؤٹ کرنے کی پاداش مین انگلینڈ پر میکسویل کا عذاب نازل

Champions Trophy2025, City42, Qazafi stadium, Alex Carrie
کیپشن: الیکش کیری آج چیمپئینز ٹرافی کے اب تک سب سے زیادہ سنسنی خیز میچ کی سینسیشن تھے۔ انہوں نے 63 گیندوں سے 69 رنز بنائے اور 8 چوکے للگائے لیکن چھکا ایک بھی نہیں لگایا کیونکہ وہ وکٹ بہرقیمت بچا کر آگے بڑھ رہے تھے۔ 

سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کی چیمپئینز ٹرافی میں بقا کے لئے جنگ کے دوران  آسٹریلیا کے الیکس کیری 69 رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔الیکس کیری کو آؤٹ کرنے کی پاداش مین انگلینڈ پر  میکسویل کا عذاب نازل ہو گیا۔ 

انگلیس برائیڈن کارس کی بال پر ایک اور باؤنڈری کھیلنے کی کوشش میں لانگ آن پر کیچ ہوئے۔ اس اوور میں کیری نے  کارس کو دو چوکے مارے تھے اور ڈبل رنز بھی بنائے تھے۔ کارس اس میچ مین انگلینڈ کے سب سے زیادہ رنز کھانے والے باؤلر ہیں، انہیں اب تک کوئی وکٹ نہیں ملی تھی، کیری کی وکٹ لینے کے بعد اب ان کا ہائیر اکانومی ریٹ جسٹیفائی ہو گیا۔ 

کیری کے آؤٹ ہونے کے بعد گلین میکسویل کھیلنے کے لئے آئے ہیں۔

آسٹریلیا کو  46 گیندوں سے 68 رنز بنانے کی ضرورت ہے۔ اس وقت آسٹریلیا کا ٹوٹل 286 ہے۔  گلین میکسویل نے اب تک دو چوکے لگا لئے ہیں۔ 

Caption الیکس کیری  بائیڈن کارس کی اس گیند کو کمال اعتماد کے ساتھ ساری وکٹیں چھوڑ کر ہٹ کرنے میں کامیاب ہوئے لیکن ان کا سٹروک نیچا رہا اور لانگ آف پر موجود  جوز بٹلر نے کیچ لے لیا