ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انگلینڈVSآسٹریلیا؛  کیری اور انگلیس کی پارٹنر شپ کی سینچری

انگلینڈVSآسٹریلیا؛  کیری اور انگلیس کی پارٹنر شپ کی سینچری

سٹی42: قذافی سٹیڈیم میں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے مابین کانٹے کے میچ میں چوتھی وکٹ گرنے  کے بعد دکھائی دیا کہ آسٹریلیا اب 352 رنز کے پہاڑ پر نہیں چڑھ پائے گی لیکن  جوش انگلیس اور الیکس کیری نے یہ کر دکھایا۔ دونوں کی پارٹنر شپ کی سینچری مکمل ہو گئی ہے۔ 

لبشگین 20 ویں اوور میںآؤٹ ہوئے تو آسٹریلیا کا مجموعہ 122 تھا۔ 22 وین اوور میں ہی  میتھیوز شورٹ بھی آؤٹ ہو گئے تو اس وقت آسٹریلیا کا سکور  136 رنز تھا۔ 

36 ویں اوور میں کیری اور انگلیس نے پارٹنر شپ کے سو رنز مکمل کئے۔ میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، اس سو رنز کی پارٹنر شپ کو آج آسٹریلیا کی اننگز کا سب سے زیادہ ریمارکیبل فیچر سمجھا جائے گا۔